پٹوار سرکل گنج کلان ،100کنال سے زائد سرکاری اراضی پر قبضہ ، ریونیو افسران بے خبر

پٹوار سرکل گنج کلان ،100کنال سے زائد سرکاری اراضی پر قبضہ ، ریونیو افسران بے ...

 لاہور(اپنے نمائندے سے)محکمہ مال کی تحصیل سٹی کے پٹوار سرکل گنج کلاں میں وفاقی حکومت کی 100کنال سے زائد بیش قیمت اراضی پرپختہ تعمیرات کرواتے ہوئے قبضہ کروا دیا گیا ،دس سالوں کے دوران حلقہ پٹواری کے زیر نگرانی فیکٹریاں ،حویلیاں اور پختہ گھر سرکاری اراضی پر تعمیر ہوتے رہے ،200کنال کا رقبہ سکڑکر 100کنال رہ گیا ،محکمہ مال کے ریونیو افسران تاحال بے خبر نظر آئے ،روزنا مہ پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے سروے کے دوران پٹوار سرکل گنجہ کلاں کے مقامی رہائشیوں محمد سہیل اصغر ،عقیل چوہدری،ملک عمران ،چوہدری نوید خان نے آگاہی دی کہ پٹوار سرکل گنجہ کلاں میں تعینات پٹواری حلقہ مدثر حسین کو دس سال سے زائد عرصہ ہو چکا ہے اور مذکورہ پٹواری کی موجودگی میں اور نگرانی میں وفاقی حکومت کی سرکاری 200کنال اراضی پر وقفے وقفے سے پختہ تعمیرات کرتے ہوئے قبضے کروائے گئے ۔ اس ضمن میں محکمہ مال کے تحصیل کلکٹر سٹی ،اے ڈی سی آر اور ڈسٹرکٹ کلکٹر (ڈپٹی کمشنرز )کو بے خبر رکھا گیا مزید انکشاف ہوا کہ مذکورہ پٹواری مدثر حسین نے ریکارڈ میں ردو بدل کرتے ہوئے بوگس اور فرضی حوالہ جات پر مشتمل جمعبندی ایشو برانچ سے ملی بھگت کرکے داخل کروائی جو قابل غور اور تصدیق پڑتال لازم ہے ،شہر ی یوسف خان،صلاح الدین ڈوگر،میاں مشتاق،رانا جمیل اور قیصر محمود نے کہا کہ مذکورہ پٹواری کئی کیسوں میں مطلوب ہے اس کے علاوہ اس نے اپنی تعیناتی کے دوران زائد از حصہ کے ہزاروں انتقال کا اندراج کیا،جعلی بوگس رجسٹریوں پر انتقالات کا اندراج کیا گیا ،پٹوارخانہ جات سے انتقالات کی جلدیں غائب کروادیں ،اپنی تعیناتی کے دوران ہر موضع میں اپنے قریبی رشتہ دار نوکراور دوستوں کے نام پر رقبے خرید ے ،سینٹرل گورنمنٹ ،صوبائی حکومت ،وقف شدہ،اراضی شاملاٹ،دیہہ اور نزول لینڈ کی زمین کے خسرہ جات تبدیل کرتے ہوئے فرضی مالکان کے ذریعے سرکاری اراضی ،جعلسازی سے ہتھیائی،پرچہ رجسٹری کے مطابق کوئی انتقالات کا اندراج نہ کیا،رجسٹرانتقالات میں جعلی صفحات چسپاں کئے گئے ،اصل انتقال پرت پٹوار تبدیل کی اور پرت سرکار انتقالات بھی ریکارڈ بھی جمع نہ کروائے اورریونیو ریکارڈ میں ایسے انتقالات کا اندراج کیا جو کہ سابق ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے ۔اس حوالے سے پٹواری حلقہ گنج کلاں مدثر حسین نے کہا ہے کہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں کوئی کرپشن اور دو نمبری نہیں کی ،اے ڈی سی آر لاہور طاہر فاروق نے کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ،قبضہ مافیا میں ملوث پائے جانے والے تمام عناصر کے خلا ف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،سرکاری اراضی کو ہر صورت واہ گزار کروایا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1