بیجنگ سمیت کئی صوبے فضائی آلودگی کی لپیٹ میں

بیجنگ سمیت کئی صوبے فضائی آلودگی کی لپیٹ میں

بیجنگ (این این آئی)چین کے شمالی اور مرکزی علاقوں کے بعض حصوں میں کہر اور دھند چھائے رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔وزارت ماحولیات کے مطابق بیجنگ ، تیان جن ، شنزی ، ہیبی ، شانزی ، شان ڈانگ اور ہینان صوبوں کے مختلف علاقوں میں کہر اور دھند پھر لوٹ آئی ہے اور یہ آئندہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے ، حکام نے متاثرہ علاقوں کے لئے انتباہ جاری کر دیا ہے اور متعلقہ حکام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں ۔وزارت ماحولیات نے کہر اور دھند کیخلاف جاری کئے گئے احکامات کی نگرانی کیلئے کئی ٹیمیں بھی علاقوں میں روانہ کردی ہیں ، فضائی آلودگی کیخلاف حکومتی کوششوں کے باوجود کہر اور دھند چین کے شمالی علاقوں میں موسم سرما کے دوران بڑی مشکلات کا باعث بنتی ہے جہاں لوگ کوئلہ جلا کر سردی سے بچاؤ کا انتظام کرتے ہیں ۔یاد رہے کہ چین کے بیس شہروں میں شدید کہر اور دھند کا راج رہتا ہے تا ہم نئے قمری سال کے آغاز پر حکام نے اس سلسلے میں سرخ الرٹ جاری کر دیا ہے ۔

، بعض کارخانوں کو اپنی پیداوار میں کمی کی ہدایت کی گئی ہے اور فضائی آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے سڑک پر آنے پر پابندی عائد کر دی ہے ، گذشتہ سال ہدایات کی خلاف ورزی پر 720افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 6454افراد کو جوابدہ ٹھہرایا گیا ۔

مزید : عالمی منظر