چین ، ایچ 7این9 فلو کے مزید گیارہ کیس سامنے آ گئے

چین ، ایچ 7این9 فلو کے مزید گیارہ کیس سامنے آ گئے

چنگ شا(این این آئی) چین کے مرکزی صوبے ہونان اور جنوبی صوبے گوانگ ڈانگ میں ایچ 7این9ایویان فلو کے مزید کئی مریض سامنے آگئے ہیں ،صوبہ ہونان کی انتظامیہ کے مطابق گذشتہ 16دنوں کے دوران 8مریضوں کا پتہ چلایا گیا ہے ، ان میں سے 3ہلاک ہو چکے ہیں ۔دریں اثنا ہونان میں ایک 36سالہ عورت ایچ 7این9کا شکار ہوئی ہے ، خاتون کا تعلق ہینگ یانگ شہر سے ہے ، اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔

تاہم اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ، خاتون مریضہ کا تعلق پولٹری سے بتایا جا تا ہے ، گوانگ ڈانگ میں گیار ہ مریضوں کا پتہ چلا ہے جن میں سے دو ہلاک ہو چکے ہیں ۔

مزید : عالمی منظر