نسیر آباد ، نجی ہسپتال میں نومولود بچے کی ہلاکت ، اہل خانہ کا شددید احتجاج ، پولیس نے کارروائی شروع کر دی

نسیر آباد ، نجی ہسپتال میں نومولود بچے کی ہلاکت ، اہل خانہ کا شددید احتجاج ، ...

 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) نصیر آبا د کے علاقہ میں واقع سائرہ میموریل ہسپتال میں نومولود بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ کی ہنگامہ آرائی اور انتظامیہ کے ساتھ لڑائی۔ اہل خا نہ کا کہنا تھا کہ ہلاکت ڈاکٹروں کی غفلت سے ہوئی ہے۔ پو لیس نے موقع پر پہنچ کر کا رروا ئی کا آغاز کردیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق سائرہ میموریل ہسپتال میں نومولود بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ سراپا احتجاج رہے بچے کے والد محمد عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ بچے کی ہلاکت ڈاکٹرز کی غفلت کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ گزشتہ روز ساڑھے چار بجے آپریشن کیا گیا اور اسکے بعد بچے کو بغیر کپڑے کے رکھا گیا جسکی وجہ سے بچے کی موت واقع ہوئی۔ اہل خانہ کی جانب سے ڈاکٹروں کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر پولیس بھی ہسپتال میں موجودمگربے بس دکھائی دی۔ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہناتھا کہ بچے کو مکمل ٹریٹمنٹ دیا گیا لیکن پیدائش کے وقت ہی بچے کی ہارٹ بیٹ کم تھی اور اسے بچانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔پو لیس نے ورثا کی جا نب سے دی جا نے والی در خواست پر کا رروا ئی کا آغاز کردیا ہے ۔

مزید : علاقائی