اشتہاریوں اورمشتبہ افراد کے خلاف کومبنگ آپریشن، تیس سے زائد اشتہاری ؂ اورپندرہ مشتبہ افراد گرفتار

اشتہاریوں اورمشتبہ افراد کے خلاف کومبنگ آپریشن، تیس سے زائد اشتہاری ؂ ...

لاہور(وقائع نگار) لاہورپولیس کا شہر کے مختلف علاقوں میں اشتہاریوں اورمشتبہ افراد کے خلاف کومبنگ آپریشن تیس سے زائد اشتہاری ملزمان اورپندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزکی جانب سے تمام ڈویڑنل ایس پیزکو احکامات جاری کیے گئے تھے کہ وہ اپنی ڈویڑنز میں ایسے علاقوں میں حساس اداروں کیساتھ مل کر کومبنگ آپریشنز کا آغاز کریں جہاں مشتبہ اورجرائم پیشہ افراد کی اطلاعات موجود ہیں جس پر ایس پی سول لائنزعلی رضا ، ایس پی کینٹ رانا طاہراورایس پی اقبال ٹاون عدیل میمن سمیت دیگر نیاپنے اپنے علاقوں میں حساس اداروں اور کاونٹر ٹیررازم فورس کے ساتھ مل کر کومبنگ آپریشنز کیے جس کے دوران تیس سے زائد اشتہاری ملزمان اور پندرہ مشکوک افراد کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی گئی۔

ہیایس پی سول لائنزکی جانب سے بی بی پاک دامن دربار اور اس کے اطراف میں آبادیوں میں کومبنگ آپریشنز کیے گئے جس میں پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی۔

مزید : علاقائی