نوانکوٹ ہوائی فائرنگ کیس کے تما م ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا

نوانکوٹ ہوائی فائرنگ کیس کے تما م ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا

لا ہور (سٹی ر پو رٹر ) نوانکوٹ ہوائی فائرنگ کیس کے تما م ملزمان گرفتار،،گرفتار ملزمان پر ناجائز اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں کارروائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تمام ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔فائرنگ کی ویڈیو میڈیا پرآنے اور وزیراعلی ٰ پنجاب کی جانب سے واقعہ کانوٹس لئے جانے کے بعد تمام ملزمان نے مختلف علاقوں میں پناہ لے رکھی تھی۔ نواں کوٹ پولیس کی جانب سے رات گئے کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں سفیان ٹھیکیدار،ہنی،وقاص مفتی،عمار اور صغیر احمدکو گرفتارکرلیاگیا۔تمام گرفتار ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں کارروائی کی جائے گی۔

مزید : علاقائی