نامعلوم چوروں نے شہری کے گھر کی چھت سے 150کبوتر چوری کرلئے

نامعلوم چوروں نے شہری کے گھر کی چھت سے 150کبوتر چوری کرلئے

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) سندر کے علاقہ میں کبوتر بازوں کا ایک انوکھا کارنامہ سامنے آگیا ۔ نامعلوم چوروں نے شہری کبوتربازمقصود کے گھر کی چھت سے نایاب کبوتروں کا جنگلا توڑ کرکم و بیش 150 کبوتر چوری کر لئے ، جن کی مالیت 5لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ تھانہ سندر پولیس نے بھی پہلی بار کبوتر چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مزید : علاقائی