فیکٹر ی ایر یا اور اقبال ٹاؤن پولیس کا کریک ڈاؤن، 38 سے زائدملزمان گرفتار

فیکٹر ی ایر یا اور اقبال ٹاؤن پولیس کا کریک ڈاؤن، 38 سے زائدملزمان گرفتار

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) فیکٹر ی ایر یا اور اقبال ٹاؤن پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، مختلف علاقوں سے اشتہاری اور منشیات فروشی میں ملوث 38 سے زائدملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرلئے۔تفصیلا ت کے مطا بق فیکٹر ی ایریا کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات اور شراب فروشی میں ملوث گیارہ ملزمان ،ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملوث تین افراد سمیت دیگر جرائم میں ملوث چوبیس ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے۔ دوسری جا نب اقبال ٹاؤن پولیس نے مختلف مقدمات میں اشتہاری چار ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو سو لیٹر دیسی شراب، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔پو لیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن سے جرائم میں کمی آئے گی۔

مزید : علاقائی