صوبائی دارالحکومت ، لاکھوں کی ڈکیتی ، راہزنی اورچوری کی وارداتیں ، مزاحمت پر ایک شہری زخمی

صوبائی دارالحکومت ، لاکھوں کی ڈکیتی ، راہزنی اورچوری کی وارداتیں ، مزاحمت پر ...

 لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صو با ئی دا را لحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاسے محروم کرکے مزاحمت پر ایک شہری کو پسٹل کا بٹ مار کر زخمی کردیا ۔ ذرائع کے مطابق شادباغ میں نو شا ہی قا دری دربا ر کے قر یب 4ڈاکو ؤ ں نے حا جی وسیم کی فیملی کو یر غما ل بنا کر رسیو ں سے با ند ھ دیا اور ان پر تشد د کر تے رہے جس سے حا جی وسیم زخمی ہو گیا اور جا تے ہو ئے 20ہز ار کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جس کو طبی امد اد کیلئے ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا تا ہم پو لیس نے مقد مہ درج نہیں کیا ۔ جبکہ ما ڈل ٹاؤن ای بلاک میں واقع عمر ان کے گھر تین ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر2 لاکھ کی نقدی زیورات اور ڈیفنس سی میں واقع اعجا ز سے دوڈاکو 2 لاکھ 65ہزار کی نقدی موبائلز چھین کر فرار ہو گئے جبکہ شفیق آ با د کے علا قہ میں عر فا ن سے1 لاکھ،مز نگ میں فر ید اور اسکی فیملی سے 80ہزار کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،نو اب ٹا ؤ ن میں نعیم سے40ہزارمسلم ٹاؤن میں حما د سے 70ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا اورریس کو رس میں علی،سند ر میں نعما ن کی گاڑیاں اوربا غبا نپو ر ہ میں وسیم ،وحد ت کا لو نی میں اصغر ،گا رڈن ٹا ؤ ن میں سلیما ن کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید : علاقائی