شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور جرائم کی بیج کنی پولیس کی اولین ترجیح ہے : کیپٹن (ر) امین وینس

شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور جرائم کی بیج کنی پولیس کی اولین ترجیح ہے : کیپٹن ...

 لاہور(سٹی رپورٹر)سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور جرائم کی بیخ کنی پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس اسٹیشن کاہنہ کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن اسماعیل کھاڑک بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سی سی پی او نے اہلکاروں کوپائلٹ پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی اور کرائم کنٹرول کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے بیٹ سسٹم کو مزید موثر بنانے اور کمیونٹی پولیسنگ پر زور دیا تا کہ جرائم پیشہ عناصر کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے ۔ سی سی پی او نے تھانہ کاہنہ کے ساتھ واقع جامع مسجد انوار مدینہ میں نمازادا کی اور بعد میں شہریوں کی شکایات سنیں اوران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کلچر کو تبدیل کرکے عوام دوست بنا دیا گیا ہے اور تھانوں میں عوام کی خدمت کے لیے تمام سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں اور یہ سب کچھ عوام کی فوری داد رسی کے لیے کیا گیا ہے تا کہ ان کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر پھر بھی کسی شہری کو پولیس افسر یا اہلکار سے کوئی شکایت ہو تو میرے دفتر کے دروازے ہر وقت ان کے لیے کھلے ہیں وہ مجھے آ کر مل سکتے ہیں۔

مزید : علاقائی