منشیات فروشو ں کے خلا ف کر یک ڈاؤ ن، بد نا م زما نہ منشیا ت فر وش گرفتار

منشیات فروشو ں کے خلا ف کر یک ڈاؤ ن، بد نا م زما نہ منشیا ت فر وش گرفتار

لاہور(کرا ئم ر پو رٹر ) راوی روڈ پولیس نے منشیات فروشو ں کے خلا ف کر یک ڈاؤ ن کر تے ہو ئے بد نا م زما نہ منشیا ت فر وش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے2 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن کی ہدایت کی جس پر ایس پی سٹی محمد نو ید نے منشیات فروشی میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے تمام تھانوں پر مشتمل سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ۔جس پرڈی ایس پی محمد اعجا ز ڈھلو ں کی نگر انی میں ایس ایچ اوراوی روڈ محمد عا صم رفیع نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ سبز ی منڈ ی کے علا قہ میں چھاپہ مار کر سابق ریکا رڈ یا فتہ بد نا م زما نہ منشیا ت فر وش عر فا ن عر ف فا نی شا ہ گرفتار کر لیا۔ایس پی سٹی محمد نو ید نے منشیات فروش کی گرفتاری پر ایس ایچ اوراوی روڈ محمد عا صم رفیع اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

مزید : علاقائی