بیوی کوڈنڈوں سے مارنے کاواقعہ،دواورنام سامنے آگئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ملت پا رک کے علاقہ میں شوہر کے تشدد سے جا ں بحق ہو نے والی دو بچوں کی ما ں30سالہ رقیہ بی بی کے کیس میں مزید پیش رفت ،ملزم کو جرم پر اکسانے کے حوالے سے دو مزید افراد کے نام سامنے آ گئے۔ تفصیلا ت کے مطا بق ملت پا ر ک کے علاقہ نیشنل بینک کا لو نی کو ارٹر زکی ر ہا ئشی 30سالہ ر قیہ بی بی کی 7سال قبل علی مرتضیٰ نا می شخص سے شاد ی ہو ئی تھی۔ پو لیس کے مطا بق علی مر تضی ٰ نشے کا عاد ی تھا اور کثر اوقات نشہ کر کے ر قیہ کو تشددکا نشا نا بنا تا تھا۔ 3روزقبل دو نو ں میا ں میں دوبا ر ہ جھگڑا ہوا جس پر ملزم علی نے رقیہ کو ڈ نڈے اور ہتھوڑیا ں ما ر کر قتل کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گیا۔ بچوں کی چیخ وپکا ر کی آواز سن کر اہل محلہ موقع پر پہنچے اور پو لیس کو اطلا ع دی۔ پو لیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتا ر کر کے لا ش کو پوسٹ ما رٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیاجسے بعد ازاں سپرد خاک کر دیا گیا۔اس حوالے سے پو لیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس کو اس کے گھر والے اپنی بیوی کو چھوڑ کر نئی شادی کرنے کہا کہتے تھے جس کی وجہ سے اس کا اکثر اپنی بیوی سے جھگڑا ہوتا تھا اور اسی معاملہ میں یہ وقوعہ پیش آیا ہے ۔تفتیشی افسر کے مطابق اس حوالے سے ابھی جن افراد کے نام ملزم نے لئے ہیں ان کو حراست میں لینے تک ان کے نام ظاہر نہیں کئے جا سکتے ان کو جلد ہی حراست میں لیکر شامل تفتیش کر لیا جائے گا۔