قصور:بچی پر پٹرول چھڑ ک کر آگ لگانے کی کوشش کرنیوالاملزم گرفتار

قصور:بچی پر پٹرول چھڑ ک کر آگ لگانے کی کوشش کرنیوالاملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بیورورپورٹ)تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ طاہر کالونی میں اڑھائی سالہ بچی پر پٹرول ڈال کر آگ لگانے کی کوشش کرنے والا ملزم دوگھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا ملزم کی گرفتار ی کیلئے چار سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں ڈی پی او علی ناصررضوی، تفصیلات کے مطابق طاہر کالونی پتوکی کے رہائشی عابد علی کی اڑھائی سالہ معصوم بچی نبیحہ گلی میں کھیل رہی تھی کہ15سالہ ملزم کاشف جو کہ عابد کا ہمسایہ بھی ہے نے نبیحہ پر پٹرول پھینک دیا اور اس کو آگ لگانے کی کوشش کی جس سے اڑھائی سالہ نبیحہ کے جسم کا کچھ حصہ جھلس گیا نبیحہ کو زخمی حالت میں لاہور چلڈرن ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ ملزم اپنے اہل خانہ سمیت گھر سے فرار ہوگیا ابتدائی رپورٹ کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہ ہے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے ڈی یس پی پتوکی کی زیر نگرانی چار سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں اور دو گھنٹوں کے انتہائی قلیل وقت میں ملزم کاشف کو گرفتار کرلیا جس سے انٹیروگیشن جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -