پنجا وائس چانسلرپنجاب یورنیوسٹی کے حکم پر طالبعلم پر تشدد کی ایف آئی آر درج

پنجا وائس چانسلرپنجاب یورنیوسٹی کے حکم پر طالبعلم پر تشدد کی ایف آئی آر درج

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر): پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین کے حکم پر یونیورسٹی لاء کالج کے طالبعلم سہیل پر تشدد کے خلاف ایف آئی آر کے لئے پولیس کو درخواست دی گئی جبکہ پولیس نے ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ واقعے کے بعد وائس چانسلر نے ہاسٹل نمبر ایک کا دورہ بھی کیا ۔ ترجمان نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ جمعیت کو فری ہینڈ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کیمپس میں امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کے واقعہ میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4