اسمبلیوں کے ممبران کی اکثریت آرٹیکل 62کی شرائط کی روشنی میں ممبر نہیں رہ سکتے،عبدالرشید قریشی

اسمبلیوں کے ممبران کی اکثریت آرٹیکل 62کی شرائط کی روشنی میں ممبر نہیں رہ ...

لاہور(پ ر) عبدالرشید قریشی چیئرمین عدلیہ بچاؤ کمیٹی نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیوں کے ممبران کی اکثریت آئین پاکستان کے آرٹیکل 62کی شرائط کی روشنی میں ممبر نہیں رہ سکتے ۔ اگرسپریم کورٹ کا فیصلہ میاں نواز شریف کے خلاف آ جاتا ہے تو وہ وزیر اعظم نہیں رہ سکتے۔ وزیر اعظم کے نا اہل قرار پائے جانے کے بعد اخلاقی طور پر اسمبلی بھی نا اہلی ہو جاتی ہے۔ ایسی صورت حال میں نگران حکومت کا قیام ناگزیر ہو جائیگا۔ عوام نگران حکومت سے یہ توقع رکھیں گے کہ حکومت لٹیروں کا سخت احتساب کرے۔

ملک میں امن و امان کی صورتحال کو درست کیا جائے۔ مہنگائی، غربت، افلاس، بے کاری، ظلم اور نا انصافی کو ختم کر کے منصفانہ انتخابات منعقد کرائے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4