عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر میوہسپتال کے ڈاکٹرکے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر میوہسپتال کے ڈاکٹرکے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج فیصل میر نے قتل کے کیس میں عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر میوہسپتال ڈیڈ ہاؤس کے ڈاکٹر ندیم احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ گلشن اقبال کو حکم دیا ہے کہ انہیں گرفتار کرکے24جنوری کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ایڈیشنل سیشن جج فیصل میر کی عدالت میں قتل کے کیس زیرسماعت ہیں جن میں لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر سماعت کی جا رہی ہے عدالت میں گلشن اقبال تھانے کا ایک کیس سرکار بنام گوہراقبال زیرسماعت ہے جس میں عدالت نے مقتول کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر ندیم احمد کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کیا لیکن ڈاکٹر عدالت کے حکم پر پیش نہ ہوا اس پرعدالت نے اس کے وارنٹ جاری کردیے۔

عدالت نے ایس ایچ او گلشن اقبال کو بھی عدالتی سمن واپس نہ بھجوانے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے ایس ایچ او کو حکم دیا کہ کہ وہ ا?ہندہ تاریخ پر پیش ہوکر شوکاز نوٹس کا جواب دے اور بتائے کہ عدالت حکم پر کیوں عمل نہیں کیا جارہا

مزید : میٹروپولیٹن 4