فیصل بینک کے نادہندہ شہری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

فیصل بینک کے نادہندہ شہری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

لاہور(نامہ نگار )بینکنگ عدالت نے فیصل بینک کے نادہندہ شہری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کریڈٹ کارڈ ڈیفالٹر کو 6 مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیاہے ۔بینکنگ عدالت کے جج ذوالفقار لون نے فیصل بینک کے ریکوری کے دعوی پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محمد عرفان نے فیصل بینک کا کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہوئے 62ہزار روپے خرچ کئے اور کریڈٹ کارڈ کا بل ادا نہیں کیا،

انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ بینک نے کریڈٹ کارڈ کا بل ادا نہ کرنے پر شہری کو ڈیفالٹر قرار دے رکھا ہے اور ریکوری کے نوٹسسز بھجوانے کے باوجود رقم ادا نہیں کی جا رہی ،بینک نادہندہ شہری محمد عرفان سے مارک اپ سمیت 76ہزار روپے کی رقم دلوائی جائے، عدالت کو بتایا گیا کہ عدالتی طلبی کے باوجود بینک نادہندہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہا جس پر عدالت نے فیصل بینک کے نادہندہ شہری محمد عرفان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے بیلف کو حکم دیا کہ ڈیفالٹر کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4