گراں فروشی کے مقدمہ میں مجرم کو جرمانہ

گراں فروشی کے مقدمہ میں مجرم کو جرمانہ

لاہور(نامہ نگار )ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے گراں فروشی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے اعتراف جرم پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ حامد الرحمن ناصر نے ملزم محمد نوید کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی، اچھرہ پولیس نے ملزم کے خلاف سرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا، پراسکیوشن نے بتایا کہ ملزم نے اچھرہ کے علاقہ میں کریانہ کی دکان پر مہنگی چینی فروخت کی ہے۔

،ملزم کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے، ملزم نے آئندہ سرکاری قیمت پر اشیاء فروخت کرنے کا عہد کرتے ہوئے استدعا کی کہ مقدمہ سے بری کیا جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد گراں فروشی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے اعتراف جرم پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4