مرکل کے ساتھ ’’سیلفی‘‘لینے والے شامی نوجوان کا فیس بک پر مقدمہ

مرکل کے ساتھ ’’سیلفی‘‘لینے والے شامی نوجوان کا فیس بک پر مقدمہ
مرکل کے ساتھ ’’سیلفی‘‘لینے والے شامی نوجوان کا فیس بک پر مقدمہ

  

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی میں ایک 19 سالہ شامی نوجوان انس مودامانی نے فیس بک کمپنی کے خلاف عدالتی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ انس کا موقف ہے کہ فیس بک نے اْس کی 2015 کی ایک تصویر پر کیے جانے والے غلط تبصروں کو روکنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا جن میں اس شامی نوجوان پر دہشت گردی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔اینجلامرکل کے ساتھ مشہور "سیلفی" تصویر کے حامل انس نے فیس بک کو ذمے دار ٹھہرایا ہے کہ اس نے صحیح معلومات کے بغیر ہی انس کی تصویر کو پھیلا دیا۔یاد رہے کہ انس مودامانی شام میں انٹرمیڈیٹ مکمل کرنے کے بعد فرار ہو کر جرمنی آ گیا تھا اور اب وہ برلن میں بطور اکاؤنٹنٹ کام کر رہا ہے۔مذکورہ سیلفی 2015 میں اس وقت لی گئی جب ا ینجلامرکل نے برلن کے مغرب میں واقع علاقے Spandau میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد یہ تصویر انتہائی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔مودامانی نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کی انگریزی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ "واضح طور پر اس امر سے میری ساکھ کو نقصان پہنچے گا،میں کام کرتا ہوں اور اپنی تعلیم میں اچھے نتائج لیتا ہوں"۔

مزید : میٹروپولیٹن 4