560روپے کی غلطی پر ائیرلائن نے ائیرہوسٹس کو نوکری سے نکال دیا

560روپے کی غلطی پر ائیرلائن نے ائیرہوسٹس کو نوکری سے نکال دیا
560روپے کی غلطی پر ائیرلائن نے ائیرہوسٹس کو نوکری سے نکال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں لوگ پورے کے پورے ادارے کھا جاتے ہیں اور کوئی انہیں پوچھتا بھی نہیں، لیکن برطانیہ میں ایک ائرہوسٹس کو دوران پرواز بغیر ادائیگی سینڈوچ کھانے پر نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 22سالہ شینن گلیسن کو خشک میوہ جات سے الرجی تھی لہٰذا عملے کے لئے آنے والے سینڈوچ سے اجتناب کرتے ہوئے اپنے منیجر کی اجازت سے ایک بیف سینڈوچ کھالیا۔ بیچاری ائرہوسٹس کی بدقسمتی کہ یہ سینڈوچ صرف کسٹمرز کے لئے مفت تھا، عملے کے لئے اس کی ادائیگی کرنا لازمی تھی۔ وہ سمجھتی رہی کہ مینجر نے اس کی ادائیگی کر دی ہو گی، جبکہ مینجر سمجھتا رہا کہ شینن ا خود اس کی ادائیگی کر دے گی۔’میرے شوہر نے کہا کہ میں بزنس کلاس کی سیٹ کرواتا ہوں اور تم بچوں کو لے کر اکانومی میں بیٹھ جانا کیونکہ ۔چھٹیوں پر جانے والی خاتون نے ایسی بات بتادی کہ سن کر انٹرنیٹ پر ہر شخص کو غصہ آگیا۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ایزی جیٹ کی ایمسٹرڈیم سے روانہ ہونے والی پرواز پر تین جنوری 2015ء کو پیش آیا۔ شینن کی شکایت ایک ساتھی ائیرہوسٹس نے لگائی تھی، جس کا کہنا تھا کہ اس نے شینن اور منیجر کو بیکن بیگٹ سینڈوچ کھاتے دیکھا تھا، جو کہ صرف مسافروں کے مخصوص ہے۔ کمپنی نے یہ شکایت موصول ہونے پر تحقیقات کا آغاز کیا اور الزامات درست ثابت ہونے پر شینن کو ملازمت سے فارغ کردیا۔ وہ تین سال سے ائیرہوسٹس کے طور پر کام کررہی تھیں۔ شینن نے واقعے پر معافی طلب کی اور سینڈوچ کی قیمت 4.5پاؤنڈ (تقریباً 560 پاکستانی روپے) ادا کرنے کی پیشکش کی لیکن ان کی پیشکش کو رد کردیا گیا۔