لڑکی کی روبوٹ جیسی حرکتوں نے لوگوں کو چکرا کر رکھ دیا

لڑکی کی روبوٹ جیسی حرکتوں نے لوگوں کو چکرا کر رکھ دیا
لڑکی کی روبوٹ جیسی حرکتوں نے لوگوں کو چکرا کر رکھ دیا

  

نیویارک(نیوزڈیسک) کنونشن جو ہر سال امریکہ ریاست نیویڈا کے شہر لاس ویگس میں ہوتی ہے میں کیرن چینگ بھی شریک ہوئی۔ایک بل بورڈ کے سامنے کیرن ایک روبوٹ کی طرح کھڑی ہوگئی اور اپنے اعضاء کو بالکل روبوٹ کی طرح ہلاتی تھی جبکہ اس کے ساتھی نے ایک کی بورڈ اور تار اسے کے ساتھ جوڑ دیااور خود اس طرح کرنے لگا جیسے وہ اس روبوٹ کو کنٹرول کررہا ہے۔اردگرد کے لوگ اس کی حرکات سے یہ سمجھتے رہے کہ وہ روبوٹ ہے اور ساتھ کھڑا ہوامرد اسے کنٹرول کررہا ہے۔کنونشن میں شریک خاتون اس کے بہت قریب چلی گئی اور اس کے چہرے کو دیکھ کر یہی سمجھتی رہی کہ وہ واقعی روبوٹ ہے۔ایک اور لڑکی سے جب پوچھا گیا کہ وہ بتائے کہ یہ اصل لڑکی ہے یا روبوٹ تو اس کا کہنا تھا’’مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کہوں۔‘‘کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہا کہ اس کی جلد سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ انسان ہے لیکن اس کی حرکات سے لگتا ہے کہ یہ روبوٹ ہے۔آخر میں اس لڑکی نے اپنی آنکھوں پر لگایا ہوا چشمہ ہٹایا اور ہنسنے لگی جس کے بعد لوگوں کو علم ہوا کہ وہ جیتی جاگتی لڑکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4