چاند پر قدم رکھنے والے آخری انسان کا 82 سال کی عمر میں انتقال

چاند پر قدم رکھنے والے آخری انسان کا 82 سال کی عمر میں انتقال
چاند پر قدم رکھنے والے آخری انسان کا 82 سال کی عمر میں انتقال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا نے جین سرینن کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں سابق خلاء باز کی رحلت پر افسوس ہے۔ کیپٹن سرینن کا شمار تاریخ ساز شخصیت کے مالک ان تین انسانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے 1972ء میں دو بار چاند پر قدم رکھا تھا۔ جین سرینن اپالو 17 مشن کے کمانڈر تھے۔ وہ پہلی بار 1969ء میں اپالو 10 مشن کا حصہ تھے جس نے چاند کی سطح سے 50 ہزار فٹ اوپر پرواز کی، تاہم وہ اترا نہیں تھا۔ اس کے تین سال بعد سرنن اپالو 17 مشن کے کمانڈر کی حیثیت سے نہ صرف چاند پر اترے بلکہ انھوں نے وہاں تین دن گزارے۔ خیال رہے کہ اب تک صرف 12 انسان ہی چاند پر جا سکے ہیں جن میں سے صرف 6 افراد زندہ ہیں۔ ان کے بعد سے آج تک کوئی اور انسان چاند پر نہیں گیا۔سرینن چاند کے سفر سے قبل 1966ء اور 1969ء میں دو بار خلا میں بھی جا چکے تھے۔ وہ پیشے کے لحاظ سے امریکی بحریہ میں ایوی ایٹر تھے اور انھیں 1963ء میں ناسا نے اپنے خلائی مشن کے لیے منتخب کیا تھا۔ وہ 1976ء میں ریٹائر ہو گئے تھے۔ انھوں نے اپنی زندگی کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی بنائی تھی۔ جین سرینن کی عمر 82 برس تھی۔