مولانا عبدالحفیظ مکی کی نماز جنازہ کل مسجد نبویؐ میں ادا کی جائے گی

مولانا عبدالحفیظ مکی کی نماز جنازہ کل مسجد نبویؐ میں ادا کی جائے گی

لاہور( خصوصی رپورٹ )انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر اورعالم اسلام کی عظیم علمی و عالمی شخصیت حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی کی نماز جنازہ کل بعد نماز فجر مدینہ طیبہ مسجدنبوی شریف میں ادا کی جائے گی اور جنت البقیع میں دفن کیا جائے گا۔مولانا عبداالحفیظ مکی کے بیٹے صاحبزادہ عبدالرؤف مکی نے کے مطابق حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی گذشتہ روزساؤتھ افریقہ کے تبلیغی و خانقاہی دورے کے دوران بیان کرنے کے لیے ڈربن جاتے ہوئے جہاز میں طبیعت خراب ہوئی اور ڈربن سے پی ایم برگ پہنچ کر طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انجیوگرافی کے دوران دوبارہ دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا وفات کے وقت آپ کی زبان پر کلمہ طیبہ اور قرآنی آیت سلام قولا من رب الرحیم کا ورد جاری رہا۔دوسری طرف جامعہ اشرفیہ لاہور میں انٹر نیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی امیر اور عظیم علمی و روحانی شخصیت حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی کی وفات پر ایک تعزیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں جامعہ اشرفیہ کے اساتذہ و طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے جامعہ اشرفیہ لاہورکے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم ، انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی نائب امیر مولانا ڈاکٹر سعید عنائت اللہ ،نائب مہتمم مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید ، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی سمیت دیگر علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سلیم اللہ خان کی وفات کے بعد حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی کی اچانک وفات عالم اسلام کے لیے بہت بڑا سانحہ اور صدمہ ہے انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالحفیظ مکی پوری دنیا میں انتہائی قابل احترام ، دینی ومذہبی جماعتوں کے سرپرست و مربی اور محافظ ختم نبوت تھے انہوں نے اسلام کی اشاعت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر فتنوں اور باطل قوتوں کا انتہائی حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کیا انہوں نے جگہ جگہ خانقاہی نظام اوردینی مدارس کے قیام کے لیے شب وروز محنت کی ان کی روشن زندگی اور بے مثال جدوجہد دینی و مذہبی قوتوں اور علماء کے لیے مشعل راہ ہے علماء کرام نے کہا کہ مولانا عبدالحفیظ مکی ایک جامع الصفات شخصیت تھے وہ ایک جید عالم دین ، بہترین مدرس و مصنف، سیاسی بصیرت رکھنے والے دانشور، تذکیہ نفس کرنے والے کامل صوفی و مذکی تھے ان کی دینی و ملی خدمات تاریخ کا روشن حصہ ہیں ان کے مشن اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جدوجہد کو جاری رکھا جائے گااس موقعہ پر مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم نے حضرت مولانا سلیم اللہ خان اور حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعا بھی کروائی۔

مزید : صفحہ آخر