مولانا سلیم اللہ خان اور مولانا عبدالحفیظ مکی کی یاد میں تعزیتی کانفرنس آج لاہور میں ہوگی

مولانا سلیم اللہ خان اور مولانا عبدالحفیظ مکی کی یاد میں تعزیتی کانفرنس آج ...

لاہور ( خصوصی رپورٹ )گذشتہ روزوفات پانے والے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی صدر مولانا سلیم اللہ خان اورانٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی کی دینی و ملّی خدمات پر عالمی انجمن خدام الدین کے زیر اہتمام آج18 جنوری بروز بدھ بعد نماز ظہر 2 بجے جامع مسجد شیرانوالہ گیٹ اندرون شہر لاہور میں مرکزی امیر حضرت مولانا میاں محمد اجمل قادری کی زیر صدارت تعزیتی کانفرنس منعقد ہوگی جس سے تمام مکاتب فکر کے مرکزی راہنماء پیر سیف اللہ خالد، علامہ راغب حسین نعیمی، مولانا عبدالغفار روپڑی، مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا امجد خان، مفتی محمد حسن ، مولانا سید رشید میاں، مولانا صاحبزادہ احمد علی ثانی اور صاحبزادہ عمیر الھادی اوردیگر علماء بھی خطاب کریں کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر