سی ٹی ڈی کی شیخوپورہ میں کارروائی،4دہشتگرد ہلاک ،2فرار

سی ٹی ڈی کی شیخوپورہ میں کارروائی،4دہشتگرد ہلاک ،2فرار

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں1604 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 فرار ہوگئے ۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق اطلاع ملی کہ شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ بائی پاس پر دہشت گرد کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں جس پر ان کا محاصرہ کرکے انہیں گرفتاری کے لیے کہا گیا جس پر انہوں نے فائر نگ شروع کر دی۔ دوطرفہ فائر نگ کے تبادلہ کے بعد 4دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 اندھیرے کا فائد ہ اٹھاتے ہوے فرار ہوگئے۔ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقہ کی ناکہ بندی سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارودی موادحساس مقامات کے نقشے برآمد ہوے ہیں ۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

مزید : صفحہ آخر