اعظم اور نصرت بی بی ہی طیبہ کے اصل والدین ہیں، ڈی این اے رپورٹ

اعظم اور نصرت بی بی ہی طیبہ کے اصل والدین ہیں، ڈی این اے رپورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیٰسک) ظلم کی شکار طیبہ کے والدین کی ڈی این اے رپورٹ آ گئی، رپورٹ میں بچی کو لے جانے والے محمد اعظم اور نصرت بی بی کو ہی اس کے حقیقی والدین قرار دیا گیا ہے۔

نیشنل فرانزک سائنس ایجنسی اسلام آباد کی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ بچی کو ساتھ لے جانے والے محمد اعظم اور نصرت بی بی ہی اس کے حقیقی والدین ہیں اور ان کا تعلق جڑانوالہ کے نواحی گاؤں سے ہے۔ فرانزک ایجنسی ڈی این اے رپورٹ جلد پولیس کے حوالے کرے گی جو سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر