وزیر اعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل میں جمعرات کو ملاقات ہوگی، طارق فاطمی

وزیر اعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل میں جمعرات کو ملاقات ہوگی، طارق ...

ڈیووس (مانیٹڑنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل میں جمعرات کو ملاقات ہوگی جس میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کی جائے گی۔اپنے ایک بیان میں طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان ملاقات جمعرات کو ہوگی۔ اس ملاقات میں وزیر اعظم سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کریں گے اور مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال کا معاملہ اٹھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممالک سے باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔ برہان وانی کی شہادت سے کشمیریوں کی جدو جہد کا نیا باب شروع ہوا مقبوضہ کشمیر پر توجہ نہ دی گئی تو بھیانک نتائج نکلیں گے

مزید : صفحہ آخر