بارشوں اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضا فہ ہو گیا

بارشوں اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضا فہ ہو گیا

لاہور (کامرس رپورٹر)بارشوں اور برف باری کے باعث گزشتہ روز بھی سارا ملک شدید سردی کی لپیٹ میں رہا۔صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کے بعد دھند کا راج ہو گیادوسری جانب محکمہ موسمیات نے پہاڑوں پر برف باری اور شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہیگا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویڑن، فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا:مالم جبہ07، میرکھانی04، دیر03، کالام، دروش02، چترال01، کشمیر:گڑھی دوپٹہ04، راولاکوٹ01ملی میٹر بارش جبکہ مالم جبہ02انچ، کالام01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں سکردومنفی12، گوپس منفی09، کالام، استور منفی08، پاراچنار منفی07، مالم جبہ، راولاکوٹ منفی06، قلات، بگروٹ منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : علاقائی