گمشدہ پروفیسر سلمان حیدر کی حمایت میں ٹویٹ کرنے پر طلباء تنظیم کے کارکنوں کا پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے طالبعلم سہیل احمد پربہیمانہ تشدد

گمشدہ پروفیسر سلمان حیدر کی حمایت میں ٹویٹ کرنے پر طلباء تنظیم کے کارکنوں کا ...

لاہور(خصوصی رپورٹ)گمشدہ پروفیسر سلمان حیدر کی حمایت میں ٹویٹ کرنے پر طلباء تنظیم کے کارکنوں نے پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے طالب علم اور معروف مقرر سہیل احمد کو ہاسٹل میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور بعدازاں سکیورٹی گارڈز کی موجودگی میں اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی سطح پر تقریری مقابلے جیتنے والے یونیورسٹی لاء کالج کے آٹھویں سمسٹر کے طالب علم سہیل احمد جو کہ ہاسٹل نمبر ایک کے کمرہ نمبر 233 کا الاٹی ہے نے اسلام آباد کے گمشدہ پروفیسر سلمان حیدر کی حمایت میں ٹویٹ کی اور فیض احمد فیض کی ایک نظم شیئر کی۔ جس پر طلباء تنظیم کے 14 کارکنوں نے سہیل کے کمرے پر پیر کی شب 8:30 پر دھاوا بول دیا اور اسے اٹھا کر ہاسٹل نمبر ایک کے کمرہ نمبر 139 میں بحال کئے گئے سابقہ ٹارچر سیل میں لے گئے اور سہیل احمد پر کمبل ڈال کر کمر اور ٹانگوں پر ٹھڈے مارتے رہے۔

مزید : علاقائی