یو این او مشن پر بھجوانے سے متعلق سکریننگ ٹیسٹ میں شامل نہ کرنے کیخلاف دو درخواستیں مسترد

یو این او مشن پر بھجوانے سے متعلق سکریننگ ٹیسٹ میں شامل نہ کرنے کیخلاف دو ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے یو این او مشن پر بھجوانے سے متعلق سکریننگ ٹیسٹ میں شامل نہ کرنے کے خلاف دو درخواستیں مسترد کردیں جبکہ 26 دیگرپولیس اہلکاروں کے وکیل کی عدم پیشی کی بنا پر ان کی درخواستوں کی سماعت ملتوی کردی گئی ۔درخوست گزارو ں سیف اللہ وغیرہ کا موقف ہے کہ یو این او مشن کے لئے 376 اہلکاروں کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے ،اس سلسلے میں میرٹ سے ہٹ کر اعلیٰ حکام نے سکریننگ ٹیسٹ کے لئے پسندیدہ پولیس افسران کی فہرست مرتب کی ہے ،عدالت محکمہ پولیس کو میرٹ پر سکریننگ ٹیسٹ میں شمویت کا حکم صادر کرے۔عدالت نے دو درخواستیں مسترد کردیں جبکہ دیگر کی سماعت ملتوی کردی گئی ۔

مزید : علاقائی