نیب کو 2 ٹھیکیداروں کیخلاف کارروائی سے روک دیا

نیب کو 2 ٹھیکیداروں کیخلاف کارروائی سے روک دیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ میں کرپشن سکینڈل کی نیب انکوائری کے خلاف درخواست پر نیب کو 2 ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی سے روک دیاہے۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار ٹھیکیداروں کا موقف تھا کہ نیب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سکولوں میں یونیفارم کی سپلائی میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، تحقیقات کے دوران نیب درخواست گزاروں کو طلبی کے نوٹسز بھجوا رہا ہے، درخواست گزاروں نے الزام عائد کیا کہ تحقیقات کے لئے بلاجواز نوٹسز بھجوا کر نیب حکام انھیں ہراساں کر رہے ہیں،نیب کو درخواست گزاروں کر ہراساں کرنے اور ممکنہ گرفتاری سے روکا جائے، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ٹھیکیدار محمد اشعر اور قیصر محمود کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم دیتے ہوئے نیب سے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : علاقائی