آئی جی پنجاب کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

آئی جی پنجاب کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمد علی نے آئی جی پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے ۔درخواست گزار اے ایس آئی ابوبکر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس نے آئی جی پنجاب کو عہدے میں ترقی کے لئے درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس پر اس نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا،عدالت نے آئی جی پنجاب مشتاق سیکھراکو اس کی درخواست پر 3ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا ۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالتی حکم عدولی پر آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔عدالت نے آئی جی پنجاب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید : علاقائی