فوجی عدالت سے سزائے موت پانیوالے عبدالقیوم کی سزا پرعملدرآمدروک دیا گیا

فوجی عدالت سے سزائے موت پانیوالے عبدالقیوم کی سزا پرعملدرآمدروک دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے عبدالقیوم کی سزا پرعمل درآمدروک دیا ہے۔عدالت کے روبرو ملزم عبدالقیوم کے وکیل انس غازی نے موقف اختیار کیاکہ فوجی عدالت نے ملزم کا موقف نہیں سنا اور قواعد ضوابط بھی پورے نہیں کئے، فوجی عدالت نے یکطرفہ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عبدالقیوم کو سزائے موت سنادی تھی ،عدالت ملزم کو بری کرنے کاحکم جاری کرے ،عدالت نے ملزم عبدالقیوم کی سزا معطل کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان کو طلب کرتے ہوئے کیس پرمزید سماعت 15روز کے ملتوی کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -