سپریم کورٹ بار نے فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کا مطالبہ کر دیا

سپریم کورٹ بار نے فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ بار کی جانب سے فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کا مطالبہ کر دیا گیا، بار کے سیکرٹری آفتاب باجوہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتیں ہی دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرمنل جسٹس سسٹم ابھی تک بہتر نہیں ہو سکا لہٰذا فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع ناگزیر ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ملک حالت جنگ میں ہے، فوجی عدالتیں ہی دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچا سکتی ہیں۔

مزید : صفحہ اول