نجکاری بورڈ نے پاکستان سٹیل ملز کا لیز پر دینے اور انشورنس کمپنی کی نجکاری کی منظوری دیدی

نجکاری بورڈ نے پاکستان سٹیل ملز کا لیز پر دینے اور انشورنس کمپنی کی نجکاری ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیرنے کہا ہے کہ نجکاری بورڈ نے پاکستان سٹیل ملز کو لیز پر دینے اور انشورنس کمپنی کی نجکاری کی منظوری دے دی ہے۔نجکاری بورڈ چیرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کی زیرصدارت اجلاس ہوا ہے ، اجلاس کے بعد چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیرنے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کمیٹی کو پاکستان سٹیل لیز پر دینے کی سمری دی جائے گی،نجکاری بورڈ نے پاکستان سٹیل ملز کو لیز پر دینے کی منظوری دیدی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سٹیل ملز کو لیز پر دینے کی حتمی منظوری کابینہ کمیٹی نجکاری دے گی، 2کمپنیاں پاکستان سٹیل کو لیز پر لینے کو تیار ہیں،پاکستان سٹیل کو لیز پر دینے کا فیصلہ خریدار نہ ہونے کی وجہ سے کیا، پاکستان انشورنس کمپنی کی نجکاری کی بھی منظوری دی گئی۔انہوں نے کہا ہے کہ کابینہ کمیٹی نج کاری کا اجلاس آئندہ پیر کو ہوگا،کابینہ کمیٹی کو پاکستان سٹیل لیز پر دینے کی سمری دی جائے گی۔

مزید : صفحہ اول