پشاور ،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور ،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور( کرائمز رپورٹر )صوبائی ایکشن کونسل کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے ال پاکستان پرائیوٹ سکول منجیمنٹ اسوسی ایشن کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاجس کی قیادت ڈاکٹرذاکرشاہ،نصیر،ہدایت خان،سلیم خان،فضل اللہ داؤدزئی،عطاء الرحمن اور دیگر کررہے تھے مظاہرین نے مین شیر شاہ سوری روڈ کو 40منٹ تک بند کیا جس کی وجہ سے کئی منٹوں تک ٹریفک جام رہی اس موقع پر مظاہرین نے صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔مقررین کا کہناتھا کہ 5thکلاس اسسٹمنٹ امتحان ،نصاب میں تبدیلی اورریگولٹری اتھارٹی بل کی وجہ سے 30ہزار پرائیوٹ سکولوں میں بے چینی پھیلی ہے انہوں نے کہا کہ بعض عناصر حکومت اور پرائیوٹ سیکٹر کو اپس میں لڑا کرکسی اور کی ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہے۔بیرونی ا یجنڈے کے خلاف آواز اٹھانے پر ہمارے بعض تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریگولیٹربل، پانچویں جماعت کی جائزہ امتحان اور نصاب میں تبدیلی کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور اگر حکومت نے مزاکرات کا راستہ اختیار کرکے مسئلہ حل نہ کیا توتحریک تعلیمی اداروں سے نکل کرطلبہ،علماء کرام اورعوام تک پہنچ کرحکومت خاتمہ پرمنتبح ہوجائے گی اس کے علاوہ تمام پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو بند کرکے حکومت کو ٹف ٹائم دئینگے۔بعد ازاں مظاہرین نے پریس کلب سے ڈینزچوک تک احتجاجی مارچ بھی کیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول