مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائمقام صدر بن گئے

مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائمقام صدر ...

ملتان (سٹی رپورٹر)مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائم مقام صدر بن گئے۔ مولانا سلیم اللہ خان کی رحلت کے باعث وفاق المدارس کے دستور کے مطابق نائب صدر وفاق المدارس العربیہ کے قائم(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

مقام صدر کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ وفاق المدارس کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری کی جانب سے فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر سلیم اللہ خان کی رحلت کے باعث وفاق المدارس کے سینئر نائب صدر اور جامع العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاون کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کو وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے دستور کے مطابق قائم مقام صدر کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے امید ظاہر کی ہے کہ مولانا عبدالرزاق اسکندر کی قیادت میں وفاق المدارس کی خدمات کا سلسلہ وفاق المدارس کے مرحوم قائد کی ترتیب کے مطابق جاری رہے گا۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی جہد مسلسل جاری رکھیں گے۔

قائمقام

مزید : ملتان صفحہ آخر