مجلس احرار کے امیر عطاء المہیمن بخاری اور دیگر عہدیداروں کا مولانا عبدالحفیظ مکی کے انتقال پر اظہار رنج و غم‘ خدمات کو خراج تحسین

مجلس احرار کے امیر عطاء المہیمن بخاری اور دیگر عہدیداروں کا مولانا ...

ملتان (سٹی رپورٹر)مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری ،نائب امیر سید محمد کفیل شاہ بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،قاری محمد یوسف احرار (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

،میاں محمد اویس ، مولانا محمد مغیرہ اورڈاکٹر عمر فاروق نے انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے سربراہ مولانا عبدالحفیظ مکی کے انتقال پر تعزیت و صدمے کا اظہار کیا ہے اور ان کی طویل خانقاہی خدمات اور تحریک ختم نبوت کے لیے عالمی سطح پر مثالی کردار کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی ، حضرت شیخ محمد زکریا کاندھلوی رحمتہ اللہ علیہ کے خادمِ خاص تھے اور جوانی میں ہی حضرت شیخ محمد زکریا کا ندھلوی رحمتہ اللہ علیہ نے مولانا مکی کو خلافت سے نواز ا،جو،ان پر بے پناہ اعتماد کی عکاسی ہے،علاوہ ازیں ساہیوال ڈویژن کے مذہبی حلقوں کے نمائندوں ، تنظیموں اورمدارس دینیہ نے حضرت مولانا سلیم اللہ خان (کراچی)،حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی (مکہ مکرمہ)اور مولانا محمد انور (مدینہ منورہ ) انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے ،جامعہ رشیدیہ ساہیوال کے مہتمم مولانا کلیم اللہ رشیدی ، قاری منظور احمد طاہر ،قاری سعید ابن شہید، قاری بشیر احمد رحیمی ،قاری عتیق الرحمن رشیدی ،جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا عبدالحمید تونسوی،چودھری ضیاء الحق،حافظ حبیب اللہ چیمہ ،حافظ حفیظ اللہ ،مجلس احرار اسلام کے رہنما حکیم حافظ محمد قاسم،قاضی عبدالقدیر ،مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفراز معاویہ ،سراج الدین احمد صدیقی اور کئی دیگر رہنماؤں نے کہاہے کہ قرب قیامت کی یہ بھی علامت ہے کہ نیک لوگ اُٹھتے چلے جائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر