حکومت ملک کا ہر گھر روشن کرنے کیلئے کوشاں ہے ‘ آصف سعید منیس

حکومت ملک کا ہر گھر روشن کرنے کیلئے کوشاں ہے ‘ آصف سعید منیس

دوکوٹہ(نا مہ نگار)صوبائی وزیر محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آصف سعید خاں منیس نے سابق امید وار و چےئر مین محمد اکرم خان سگو اور احد خان سگو کے ہمراہ یو نین کونسل نمبر 100چک 1/Mکی اضافی بستیوں بستی کلراں والی بستی آرائیاں والی اور بستی مربہ والی میں بجلی فراہمی کے منصوبوں کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کا ہر گھر روشن کرنے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے انشاء اللہ جلد ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہو گا اور آئندہ سال لوڈ شیڈنگ بھی بالکل ختم ہوجائے گی انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے حلقہ این اے 170 کیلئے جو خصوصی گرانٹ فراہم کی ہے اس سے ہم قائد منیس گروپ و ایم این اے سعید احمد خاں منیس کی سربراہی میں بجلی فراہمی واٹر فلٹریشن پلانٹ پختہ سڑکوں کی تعمیر سکولوں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن گلیوں میں سولنگوں کی تعمیر سمیت دیگر منصوبے مکمل کرکے ترقیاتی کا موں کا جال بچھا دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ منیس گروپ نے ہمیشہ مثبت سوچ کے ذریعے مثبت سیاست کو فروغ دے کر علاقے کی ترقی کا سفر جاری رکھا ہوا ہے ہم وسائل کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کے لئے کو شاں ہیں عمر خاں سگو ،غلام شبیر پٹواری ،میاں فرحان مترو ،چوہدری اکبرعلی ، ریاض خاں سولنگی ،محمد رضواں دوانہ ،کو نسلر محمد عمران دوانہ ،کو نسلر احمد نوا ز آرائیں ،کو نسلر محمد جمشید بھڈہ ،مہر عبدالرشید آرائیں ،مظہر حسین ،مہر محمد نعیم ،حافظ محمد اقبال ،اللہ دتہ کلر،عاشق خاں منیس،ملک اللہ دتہ،محمد ابراہیم خاں سگو ،محمد منظور گجر،شوکت خاں ماہنی،ذوالفقار خاں ماہنی،محمد راشد قاضی ،سیٹھ اللہ بخش ،سمیت کثیر تعداد میں لوگ اس موقع پر موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر