پنجاب حکومت کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ اقبال چنڑ

پنجاب حکومت کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ اقبال چنڑ

بہاولپور( بیورورپورٹ)صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ، طلبہ و طالبات کو شاندار تعلیمی ماحول اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھر پور اقداما ت کررہی ہے اور اس سلسلہ میں اربوں روپے کے فنڈز ا(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

ستعمال خرچ کیے گئے ہیں۔ وہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈیرہ بکھا کی نئی عمارت کی تعمیر کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس عمارت کی تعمیر پر 2 کروڑ 25 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔اس موقع پر چےئرمین یونین کونسلرراؤ اسد رسول، اسد بلوچ، حاجی منظور احمد خان بلوچ، غلام یاسین، پروفیسر ڈاکٹر میاں مشتاق احمد، ڈاکٹر محمد فاروق، قائم مقام ہیڈ ماسٹر تاج خان بلوچ، حافظ محمد اختر بھیں، اساتذہ ، علاقہ کے لوگ اور طلبہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر امداد باہمی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی پرعزم قیادت میں تعلیم کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ ہونہار، ذہین اور محنتی طالب علموں کو تعلیمی وظائف فراہم کرنے کے لیے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ قائم ہے جہاں سے ہر سال کروڑوں روپے کے تعلیمی وظائف دیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے نوجوان طالب علموں کو ہدایت کی کہ وہ محنت، لگن اور کامیابی کے جذبہ سے سرشار ہو کر تعلیم حاصل کریں۔

اقبال چنڑ

مزید : ملتان صفحہ آخر