مسلم لیگ ن نے عوام سے کئے وعدے پورے کر دیئے ہیں‘ اعجاز شفیع

مسلم لیگ ن نے عوام سے کئے وعدے پورے کر دیئے ہیں‘ اعجاز شفیع

خان پور( تحصیل رپورٹر) ایم پی اے چوہدری محمد اعجاز شفیع نے چک 17/pمیں 80لاکھ روپے کی مالیت سے سیوریج لائن کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اہلیان علاقہ اور سیاسی و سماجی شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کردیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے لیے دعا گو ہیں کہ وہ پاکستان کے بہتر مستقبل (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ایم پی اے چوہدری محمد اعجاز شفیع نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ہر وقت آپ کیساتھ ہے جس طرح آپ علاقہ کی تعمیرو ترقی کے لیے کوشاں ہیں ہم بھی شانہ بشانہ آپ کے ساتھ کوشاں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آنے آئندہ آنے والا دور بھی مسلم لیگ (ن) کا ہی ہو گا ۔اس موقع پر چیئر مین یونین کونسل 1/pچوہدری محمد شفیق،چوہدری محمد عاصم ،چوہدری محمد سرفراز انور ساہی،چوہدری محمد فاروق اشرف ،بلبن قریشی اور ایس ڈی او پبلک ہیلتھ مہر اسد اللہ اور معززین علاقہ ان کے ہمراہ تھے ۔افتتاح کے بعد خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اعجاز شفیع

مزید : ملتان صفحہ آخر