تاوان مقدمہ،مغوی بچے،دوسرے گواہ کو طلب کرنیکی درخواست منظور

تاوان مقدمہ،مغوی بچے،دوسرے گواہ کو طلب کرنیکی درخواست منظور

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغواء برائے کے تاوان کے مقدمہ میں مغوی بچے اور دوسرے گواہ کو طلب کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے 25جنوری کو طلب کرلیا، گزشتہ روز عدالت نے تھانہ مری میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد ریاض کیس کی سماعت شروع کی تو مدعی کی جانب سے دی گئی گواہوں کا طلب کرنے کی درخواست مکمل کرنے کے بعد منظور کرلی اور گواہوں کا آئندہ تاریخ پیشی پر حاضر ہونے کیلئے سمن جاری کر دیئے، عدالت میں مدعی مقدمہ میں مغوی بچے اور ایک دوسرے گواہ کو عدالت طلب کرنے کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر