جہانگیر ترین کیطرف سے لودھراں ٹرین حادثہ میں3 روز قبل دم توڑ جانیوالے زاہد ندیم کے ورثاء کو مزید ایک لاکھ کی مالی امداد

جہانگیر ترین کیطرف سے لودھراں ٹرین حادثہ میں3 روز قبل دم توڑ جانیوالے زاہد ...

لودھراں ( نما ئند ہ پا کستا ن )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی جہانگیر ترین کی طرف سے لودھراں ٹرین حادثہ میں تین روزقبل ہسپتال میں دم توڑ جانے والے زاہد ندیم کے ورثاء کو مزید ایک لاکھ روپے کی امدادی رقم دے دی گئی۔گزشتہ روز جہانگیر ترین کے نمائندوں(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

عاصم نثار باجوہ ، عبدالخالق کانجو اور عشرت جاوید نے زاہد ندیم گھر جاکر لواحقین سے تعزیت کی اور جہانگیر ترین کی طرف سے امدادی رقم بھی ورثاء کے حوالے کی۔ واضح رہے کہ زاہد ندیم ٹرین حادثہ میں شدید زخمی ہوا تھا ۔ جہانگیر ترین نے زاہد کے گھر جاکر ورثاء سے اظہار افسوس بھی کیا تھا اورزاہد کے علاج معالجہ کے لئے ایک لاکھ روپے کی امدادی رقم دی تھی جبکہ اس کے جاں بحق بہن بھائیوں کے لئے بھی دولاکھ روپے فی کس امداد دی تھی ۔ زاہد تین روز قبل ہسپتال میں دم توڑ گیاتھا جس کے بعد جہانگیر ترین کی طرف سے مزید ایک لاکھ روپے کی امداد ی رقم دی گئی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر