تھانہ صادق آباد چوکی میں دستی بم پھینکنے کے مقدمہ کی سماعت ملتوی

تھانہ صادق آباد چوکی میں دستی بم پھینکنے کے مقدمہ کی سماعت ملتوی

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ صادق آباد کی پولیس چوکی پر دستی بم پھینکنے کے مقدمہ کی سماعت بغیرکسی کارروائی کے 25جنوری جبکہ سانحہ چواء سیدن شاہ میں ملوث 26ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ملتوی کر دی گئی، گزشتہ روز عدالت نے تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ میں ملوث ملزمان وسیع اللہ وغیرہ کیس کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ وکیل حاضر نہیں ہے جس کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی گئی، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا اور فرار ہو گئے تھے، عدالت نے سانحہ چواء سیدن شاہ میں ملوث وسیم رضا وغیرہ 26ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانتوں پر سماعت مزید کارروائی کیلئے 19جنوری تک ملتوی کر دی،ملزمان کے خلاف چواء سیدن شاہ پولیس نے مقدمہ درج کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر