راولپنڈی،اسلحہ منشیات رکھنے والوں کیخلاف کاروائی10ملزمان گرفتار

راولپنڈی،اسلحہ منشیات رکھنے والوں کیخلاف کاروائی10ملزمان گرفتار

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 595گرام چرس،05کپی شراب،04عدد پستول 30بور معہ13روند برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ واہ کینٹ پولیس نے محمد کاشف سے 250گرام چرس ،تھانہ مندرہ پولیس نے ابراہیم سے 220گرام چرس ،تھانہ کہوٹہ پولیس نے ندیم سے 125گرام چرس ،تھانہ جاتلی پولیس نے امجد علی سے 05کپی شراب، تھانہ کینٹ پولیس نے زاہد سے 1عدد پستول30بور معہ03روند،محمد جمیل سے 1عدد پستول30بور معہ04روند،تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے احسان سے1عددپستول30بور معہ02روند،تھانہ صدر واہ پولیس نے کامران سے1 عدد پستول30بور معہ04روند،تھانہ RAبازار پولیس نے اللہ دتہ سے 02چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر