کراچی،مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، عوام خوفزدہ

کراچی،مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، عوام خوفزدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل کی صبح 10بجکر44منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، زلزلے کے جھٹکے گلستان جوہر، گلشن اقبال ، گلزارہجری، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور سہراب گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی ہی میں تھا اور اس کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی جب کہ اس کا دورانیہ 10 سیکنڈ تھا۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث این ای ڈی یونیورسٹی اور جامعہ کراچی میں طالب علم کلاسوں سے باہر نکل آئے جبکہ کئی گھروں میں زلزلے کے باعث دیواروں میں دراڑیں بھی پڑ گئی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر