سرکلر ریلوے منصوبے میں چائینز سر ما یہ کا روں کا دلچسپی

سرکلر ریلوے منصوبے میں چائینز سر ما یہ کا روں کا دلچسپی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے غیر ملکی خصوصاً چائینز سرما یہ کا روں کی غیر معمولی دلچسپی اور اس حوالے سے سرمایہ کا ری کی پیشکش حوصلہ افزااور خوش آئیند ہے اور غیر ملکی سر مایہ کا روں کیلئے حکومتی اقدامات پر اعتماد کا مظہر ہے ،ان خیالات کا اظہا ر صوبا ئی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید نا صر حسین شاہ نے آج اپنے دفتر میں چائینز سر مایہ کا روں کے ایک وفد سے ملا قات کے مو قعہ پر کیا ،چائینز وفد میں YIN YINGANGَ ۔ ZHANG YONG اور CUIDONGTIAN شامل تھے ،جبکہ ڈائر یکٹر میڈیا مینجمنٹ وزیر ٹرانسپورٹ محمد شبیہ صدیقی بھی اس مو قعہ پر مو جو د تھے ۔صوبا ئی وزیر نے چائینزوفد کو کراچی سرکلر ریلوے کے با رے میں تفصیلا ت بتاتے ہوئے کہا کہ پیپلز پا رٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹوکی ہدایت اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی دلچسپی اور مسلسل کا وشوں کے نتیجے میں کراچی سرکلر ریلوے پروجیکٹ کو سی پیک منصوبے میں شامل کیا گیاجو کہ عوام کیلئے ایک خوشخبری سے کم نہیں ،منصوبے سے نا صرف عوام کو فائدہ ہو گا بلکہ لو گو ں کو روز گار کی فراہمی کا نیا موقعہ بھی دستیا ب ہو گا ،یہ کراچی شہر کیلئے انتہا ئی اہم پر وجیکٹ ہے ۔نا صر حسین شاہ نے چائنیز وفد کا KCR منصوبے میں دلچسپی لینے اور سرمایہ کا ری کی پیشکش پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم چائینزتکنیکی ما ہرین سے بھر پو ر فائدہ اٹھا ئینگے ،صوبا ئی وزیر نے چائینز وفد کی درخواست پر انھیں محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ اور پا کستان ریلوے کے ٹیکنیکل ایکسپرٹس پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کراچی سرکلر ریلوے کے روٹس کا دورہ کرانے کے انتظامات کی یقین دھا نی کرائی اور اس مو قعہ پر متعلقہ افسران کو دورہ کے انتظامات کیلئے ہدائت جا ری کی ۔چائینز وفد نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے دونو ں ممالک کیلئے یہ منصوبہ بھی خاص اہمیت کا حامل ہے ،انھو ں نے صوبا ئی وزیر سے دورخواست کی کہ نا صرف KCR کے روٹ کے وزٹ کیلئے بلکہ سر وے رپورٹ تیار کرنے کے سلسلے میں بھی ایکسپرٹس کی ٹیم کو ہما رے ساتھ کیا جائے،انھو ں نے کہا کہ سائیٹ سروے کے بعد ہم پاکستانی ٹیکنیکل ایکسپرٹس و تکینکی متعلقین کے ساتھ ایک معلوماتی نشست رکھنا چاہتے ہیں۔وزیر ٹرانسپورٹ نے چائنیز سرمایہ کا روں کو کہا کہ سرمایہ کا ری کے لحاظ سے صوبہ سندھ ایک آئیڈیل اور پرکشش مقام ہے اور حکومتی سر مایہ کا ری دوست پا لیسیوں کے باعث نا صرف چینی بلکہ دیگر غیرملکی سرمایہ کا ر صوبہ میں تیزی سے سر مایہ کا ری کیلئے رجو ع کررہے ہیں ۔نا صر حسین شاہ نے وفد کو پیشکش کی کہ کراچی سرکلر ریلوے کے علاوہ صوبہ سندھ میں بسوں کے مختلف منصوبے ہیں جن پر سرمایہ کا ری کی جا سکتی ہے اور خاص طور پر براؤن لا ئن منصوبے میں سرمایہ کا ری کرکے اسے جلد از جلد پا یہ تکمیل تک پہنچایا جا سکتا ہے ،بسوں کے منصوبے میں سرمایہ کا ری کرنے والوں کو حکومت کی جا نب سے ہر قسم کا تعاون اور تکنیکی معاونت فراہم کی جا ئیگی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر