زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کا نارکوٹکس کے معاملہ میں سخت چیکنگ کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کا نارکوٹکس کے معاملہ میں سخت چیکنگ کا فیصلہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) زکریا یونیورسٹی انتظامیہ نے نارکوٹکس کے معاملے میں سخت چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے‘ ڈیپارٹمنٹل چیئرمینوں ‘ ڈینز اور ہاسٹل وارڈنز کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

ہے کہ اس بارے میں نظر رکھی جائے اور کہیں کچھ نظر آئے تو اس کی اطلاع فوری پر انتظامیہ کو دی جائے ‘اس پر فوری طور پر ایکشن لیا جائے گا ‘ بتایا گیا ہے کہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ آؤٹ سائیڈرز کا آنا جانا بڑھ گیا ہے جو اس کام میں ملوث ہو سکتے ہیں ‘ انتظامیہ نے کنٹینوں پر سگریٹ کی فروخت پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے مگر چوری چھپے سگریٹ فروخت کی جا رہی ہیں ‘ اس پر انتظامیہ نے وارننگ دی ہے کہ سگریٹ کی فروخت پائی گئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا ‘ اس بارے میں زکریا یونیورسٹی کے ریذیڈنٹ آفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر نے کہا ہے کہ زکریا یونیورسٹی میں نارکوٹکس فروخت و استعمال نہیں کی جا رہیں ‘ احتیاطی تدابیر کے طور پر چیکنگ کی جا رہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر