ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید سردی کا سلسلہ جاری ،معمولات زندگی متاثر

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید سردی کا سلسلہ جاری ،معمولات زندگی متاثر

ملتان(خبرنگار)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید سردی کا سلسلہ برقرار ہے ملتان میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت5.3ڈگری جبکہ جنوبی پنجاب میں سب سے کم درجہ حرارت ڈی جی خان میں2.3ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

شدید سردی کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوکر رہ گئے ہیں درجہ حرارت میں کمی ہونے سے انسانی زندگی کے ساتھ ساتھ چرند پرند بھی پناہ لینے پر مجبور ہوچکے ہیں گزشتہ روز بہاولپور میں کم سے کم درجہ حرارت3.3ڈگری،خانپور میں 3ڈگری کروڑ لعل عیسن میں4.8ڈگری،بہاولنگر میں 5ڈگری،رحیم یار خان میں4.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا مقامی محکمہ موسمیات کے پیش گوئی کے مطابق ملتان شہر اور گردونواح کا موسم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرد و خشک رہنے کا امکان ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر