ساہیوال یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی جامعہ زکریا کے انتظامی افسروں کیساتھ مبینہ بدتمیزی کی شکایات

ساہیوال یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی جامعہ زکریا کے انتظامی افسروں ...

ملتان(سٹاف رپورٹر)ساہیوال یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی زکریایونیورسٹی کے انتظامی افسروں کیساتھ مبینہ بدتمیزی ی کی شکایات سامنے آئی ہیں‘ بتایا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی (بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

کے سب کیمپس ساہیوال کو یونیورسٹی کا درجہ ملنے کے بعد ڈاکٹر شفیق کو پراجیکٹ ڈائریکٹربنایا گیا ہے جو زکریا یونیورسٹی سے اثاثوں کی تقسیم جلد ازجلد چاہتے ہیں مگر دفتر کوائف پورے نہیں کر پا رہے ہیں ‘گزشتہ ہفتے یونیورسٹی کے خزانہ برانچ کے ا فسر سے بھی انہوں نے الجھنے کی کوشش کی‘ جب افسرنے ان کو ملازمین کی تنخواہوں کو تعمیراتی کام میں استعمال کرنے کی تحریری اجازت دینے سے معذرت کی تو انہوں نیغصے کا اظہار کیا جبکہ گزشتہ روز جناح آڈیٹوریم میں وہ اسلحہ لینے پہنچ گئے ‘انہوں نے سیکورٹی حکام سے ساہیوال کیمپس کیلئے خریداگیا اسلحہ دینے کوکہا ‘سیکورٹی حکام نے ان سے تحریری کوائف مانگے تو انہوں نے ایک بار غصے کا اظہار کیا اور اسلحہ دینے کامطالبہ کیا ‘سکیوٹی حکام کے انکارر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چلے گئے جس پریونیورسٹی کے افسروں نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پراجیکٹ ڈائر یکٹر کو قوانین کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کی جائے اور ان کو مطلوبہ کوائف کے ساتھ دفتر سے ریکارڈ اور سامان لینے کا پابند بنایا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر